پاک فوج کے سربراہ سے متعلق بیان پر عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

پاک فوج کے سربراہ سے متعلق بیان پرعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں شہری شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی لہذا عدالت سمن آباد تھانے کو پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس سے اندراج مقدمے کی درخواست پر 10 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں