پیٹرولیم لیوی کی مد میں 47 ارب روپے سے زائد آمدن

مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں خاطر خوا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں اضافہ ہوا، اور جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 47 ارب روپے سے زیادہ وصول ہوئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت پہلی سہہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی آمدن 34 ارب زیادہ رہی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم لیوی سے 13 ارب 34 کروڑ حاصل ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے لیٹر لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے، اور موجودہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیولپمنٹ لیوی سے 855 ارب حاصل کرنے کا ہدف ہے۔
Load/Hide Comments