مریم کہتی ہیں ڈار کی ذمہ دار ہوں شہباز کی نہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے، مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سےخوش نہیں لیکن ڈار کی ذمہ دار ہوں۔

راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نومبر تک تمام مسائل طے ہونے ہیں، اب مفتاح اسماعیل بھی کہہ رہے ہیں اسحاق ڈار مروائے گا، غریب مررہا ہے ملک میں معاشی بحران شدید ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزاکرات اور جوڈو کراٹے دونوں کے لئے تیار ہیں، ہمارا راستہ روکا گیا تو وہیں بیٹھ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں