عمران خان کے خلاف لمبی قانونی کارروائیاں شروع ہونے والی ہیں، وزیر دفاع

وزیر دفاع نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف لمبی کارروائیاں شروع ہونے والی ہیں۔
خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جلسے میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کی، جب جلسے میں یہ معاملات لائے جائیں گے تو اس تقرری کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے قیام پاکستان سے اب تک معیشت اور دفاع کو ہدف رکھا، عمران خان نے بھی انہی دو کو ٹارگٹ کیا ، عمران خان کی پالیسیوں سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments