عمران خان ایوان صدر میں خفیہ ملاقات کرکے این آر او مانگ رہا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام لگایا کہ ایوان صدر میں خفیہ ملاقات کرنے والا عمران خان این آر او مانگ رہا ہے اور این آر او نہیں ملتا تو باہر آکر شور کرتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اتنے بڑے بڑے کیسز ہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں مجرم یہ ثابت ہوا جبکہ فرح خان کو راتوں رات  باہر بھیج دیا گیا یہ این آر او نہیں؟ ہم تمہاری طرح چھپ کر ضمانتیں نہیں کرواتے، دانیال عزیز اور دیگر لوگوں کو بھی معافی ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے گزارش ہے کہ ایسے شیطانی ذہن کو معافی نہیں ملنی چاہیے اور کیا ایسے شخص کو اسلام آباد میں چڑھائی کرنے کی اجازت ہونی چاہیے؟ بلکہ ایسے شخص کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں