سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ٹانک میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت نظر آئی، دہشت گردوں کو روکنے پر جھڑپ ہوگئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں