ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

 انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔

عالمی و مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور افراط زر کی شرح 27.3فیصد سے گھٹ کر 23.2فیصد پر آنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا تسلسل برقرار ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.92 روپے کی کمی سے 225.36 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 75 پیسے کی کمی سے 229.25 روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں