پاکستان نے بدلہ لے لیا، سپر فور میں بھارت کو شکست

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔ 

بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز بجھے بجھے نظر آئے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنا کر 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹے گئے۔

دوسری وکٹ پر محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ 41 رنز کی شراکت بنائی، تاہم 63 کے اسکور پر فخر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو اوپر بھیجا گیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین باری کھیلتے ہوئے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے جبکہ ان کے اور رضوان کے درمیان 41 گیندوں پر 71 رنز کی شراکت نے میچ کو دلچسپ بنادیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارت نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور صرف پانچویں اوور کی دوسری گیند پر ہی ٹیم کے 50 رنز مکمل کرلیے تھے۔

چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حارث رؤف نے روہیت شرما اور ساتویں اوور کی پہلی  گیند پر شاداب خان نے کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار میں کچھ خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

بھارتی اوپننگ بلے باز روہیت شرما اور کے ایل راہول دونوں ہی 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں