کوئٹہ,نوشکی خضدار، سوراب میں آٹے کی شدید قلت، فی کلوقیمت 125 تک پہنچ گئی

کوئٹہ,نوشکی خضدار، سوراب میں آٹے کی شدید قلت، فی کلوقیمت 125 تک پہنچ گئی
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے مختلف خوردنی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے
کوئٹہ میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، ساتھ ہی قیمت میں اضافے کے بعد ایک کلو آٹا 125 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ضلع سوراب میں بھی آٹے کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے بازار میں آٹے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ریٹ میں فروخت
خضدار میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافے عوام کے مشکلات میں مزید اضافے کردیا ہے
دکان داروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث فلار ملز سے آٹا نہیں مل رہا، گاہکوں کو دو تین کلو سے زیادہ آٹا نہیں دیا جارہا۔
اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے جو ایک ہفتہ قبل 1800روپے تھی
Load/Hide Comments