سیلاب سے مزید 26 افراد جاں بحق، تعداد 1290 ہوگئی

 ملک بھر میں سیلاب کے باعث مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1290 ہوگئی۔

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن (این ایف آر سی سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق ہوئے، 14 جون سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1290 ہوچکی ہے۔

سیلاب اور مخلتف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد، 259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں تعداد 12 ہزار سے زائد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی شاہراہ مدین این 95 بحرین اور لائیکوٹ کے درمیان بلاک ہے، سندھ میں قومی شاہراہ این 55 میہر جوہی نہر سے خیرپور ناتھن شاہ تک ڈوبی ہونے کے باعث بند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں