سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے 11 ہزار سے زائد سرکاری دستاویزات برآمد

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے 8 اگست کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا کی رہائش گاہ پر تلاشی کےدوران11 ہزار سے زیادہ سرکاری دستاویزات اور تصاویر کے ساتھ ساتھ ان 48 خالی فولڈرز کو بھی برآمد کیا جنہیں کلاسیفائیڈ قرار دیا گیا تھا جن کا عدالتی ریکارڈ کے مطابق جائزہ لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی خبر کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج ایلین کینن کی جانب سے دستاویزات ‘ان سیل’ کرنے کا فیصلہ ایک روز بعد سامنے آیا ہے جب کہ انہوں نے قبضے میں لیے گئے مواد اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ماسٹر مقرر سے متعلق سابق صدر کی درخواست پر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا اور محکمہ انصاف کے 2 اعلیٰ کاؤنٹر انٹیلی جنس پراسیکیوٹرز کے زبانی دلائل سنے تھے۔
جج ایلین کینن نے فوری طور پر اسپیشل ماسٹر کے تقرر سے متعلق فیصلہ فیصلہ موخر کر دیا اور محکمہ انصاف کی جانب سے دائر کردہ 2 فائلوں کو غیر سیل شدہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔