مریم نواز کی لندن روانگی اور نواز شریف کے ہمراہ ممکنہ واپسی کی تیاریاں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو پاسپورٹ واپس کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نوازکی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئی  ہیں جب کہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آئیں گی۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز پاسپورٹ ملنے کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی لندن روانہ ہوں گی، اس سلسلے میں عدالتی حکم جاری ہوتے ہی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جن کے مطابق مریم نواز کی 2 علیحدہ پروازوں پر ٹکٹیں آج ہی بک کروائی جائیں گی اور پاسپورٹ ملنے کے بعد مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں