منچھر جھیل کی سطح خطرناک حد تک بلند، علاقہ خالی کرنے کا حکم

سیہون شریف کی منچھر جھیل میں پانی کہ سطح خطرناک حد تک بلندی ہوگئی، ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقے کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سیہون کی منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، ڈپٹی کشمنر جامشورو کا کہنا ہے کہ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دباؤ ہے، بند کسی بھی وق ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے علاقے کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیدیا، مکینوں کو یونین کونسل واہڑ، جعفرآباد، بوبک، آراضی، چنہ کے علاقے خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام کو انخلاء کے ساتھ حفاظتی اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

126 فٹ بلند ترین سطح ہے 123 فٹ پر پانی پہنچ چکا ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں، بند ٹوٹنے کا شدید خدشہ ہے، بند ٹوٹنے سے علاقے میں بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا حلقہ انتخاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں