سیلاب سے متاثرہ 81 گرڈ اسٹیشنز میں سے 46 پر بجلی کی فراہمی بحال

سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ 81  گرڈ اسٹیشنز میں سے 46 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

سیلاب زدہ علاقوں میں کرنٹ لگنے کے  واقعات سے بچاؤ کے لیے اب تک 35 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی شروع  نہیں کی گئی جن  میں سے 25 گرڈ اسٹیشنز بلوچستان ، 5 سندھ اور 5 خیبر پختونخواہ کے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر  سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام  ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں