جنگ کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، سوڈانی فوجی کمانڈر

:سوڈان کی فوج کے کمانڈر اور خودمختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے زور دیا ہے کہ امن کو کسی طرح مستردنہیں کیا جا سکتا لیکن یہ ایک ایسا امن ہونا چاہیے جو ملکی وقار اور خودمختاری کو محفوظ رکھے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ملک میں جاری جنگ کو ریاستی ڈھانچے کو متاثر کرنےوالا کینسر قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے ریپڈ سپورٹ فورسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے اور ایک گروہ سوڈان کونگل جانا چاہتا ہے۔ عبدالفتاح البرہان نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور عوام کی مدد سے اس جنگ میں فتح پریقین رکھتے ہیں۔ یہ فوج وطن کی فوج ہے اور اس پر کوئی جماعت گروپ کی اجارہ داری نہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان کی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل کو کشیدگی شروع ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں