وزیراعظم کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتوں کے فوری تعین کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں کے لیے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے حکام نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments