نیویارک: آرمی چیف کی عسکری مشیر یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل کے عسکری مشیر نے سیلاب متاثرین کی مدد، علاقائی امن، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور یو این امن مشنز میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ترجمان کے مطابق یواین ملٹری ایڈوائزر نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہارکیا جبکہ آرمی چیف نے ملٹری ایڈوائزر کے یو این امور کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں