عمر شریف کی پہلی برسی پر زرین عمر کا پیغام

پاکستان میں کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے ایک برس گزر گیا۔

28 ستمبر2021 کو عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے امریکا منتقل کیا جا رہا تھا تاہم جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

عمر شریف کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان کی بیوہ زرین عمر نے چند روز قبل انسٹا گرام پر ایک وڈیو شیئر کی۔

زرین عمر نے کہا کہ عمر شریف کو اس دنیا سے گئے ایک سال ہوگیا، میں جانتی ہوں کہ سب کو ایک نہ ایک دن اللہ کے پاس جانا ہے، جانے والے کے لئے بہت آسانیاں ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کے لئے اپنے پیارے کی یادوں کے سہارے زندگی گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

زریں عمر نے کہا کہ میں عمر شریف کی یداروں کے سہارے زندہ ہیوں، ہر سال عمر شریف کی سالگرہ بہت دھوم دھام سے مناتی تھی لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ برسی بھی مناؤں گی لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں