ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گرنے سے 26 ہندو یاتری ہلاک

بھارت میں ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گرنے سے 26 ہندو یاتری ہلاک ہوگئے۔
حادثہ بھارت کے شہر کانپور میں پیش آیا، ہلاک شدگان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، بیشتر ہلاکتیں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئیں۔
پولیس سپریٹنڈنٹ تیج سواروپ سنگھ کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں 40 افراد سوار تھے جو قریب واقع ہندو مندر میں ایک تقریب میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے۔
حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اترپردیش میں ٹریکٹر الٹنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments