یہ سیاست نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کا وقت ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کبھی زندگی میں اتنی بڑی سیلابی صورتحال نہیں دیکھی، یہ سیاست کا نہیں دکھی انسانیت کی خدمت کا وقت ہے، سیاست اس میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

وزیراعظم نے غذر میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چاہے حکومت چلی جائے شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، قوم کو یقین دلاتا ہوں امداد صرف حقدار کوجائےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو10لاکھ روپے دے رہی ہے، جو گھرتباہ ہوئے ہیں ان کا بھی معاوضہ دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نظیر نہیں ملتی، ایک ہزارسے زائد لوگ انتقال کرگئے، لاکھوں مال مویشی بہہ چکے ہیں۔

وزیراعطم نے کہا سیلاب سے سوات اورانڈس ویلی میں بہت تباہی ہوئی، گلگت بلتستان میں بھی افسوسناک صورتحال ہے، گلگت کی حکومت کے ساتھ ملکر متاثرین کی بحالی کیلئے کام کرینگے۔

وزیراعظم نے کہا امداد میں دوست ممالک حصہ ڈال رہے ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں، ترکی کا بڑا وفد آیا تھا وہ ہرطرح کی مدد کیلئےتیارہیں، قطر، امریکا، چین اوربرطانیہ سے بھی امداد مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں