ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا نظریہ ’جمہوریت کیلئے خطرہ‘ ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامی ایک شدت پسند نظریے کو فروغ دے رہے ہیں جس سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

امریکا کے شہر فلاڈیلفیا میں آزادی ہال میں ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ معمول سے ہٹ کر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا نعرہ ’میک امیرکا گریٹ اگین‘ (امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں) انتہا پسندی کی نمائندگی کرتے ہیں جوکہ ہماری جمہوری بنیادوں کے لیے خطرہ ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی جب یہ نعرے لگاتے ہیں تو وہ دراصل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں، جن اقدامات کو وہ پسند نہیں کرتے ان کے جواب میں تشدد کی بات کرتے ہیں اور عوام کی مرضی کو کچلتے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں