بلوچستان میں 5 لاکھ جانور سیلاب کی نذر ہوئے

ملک میں بڑی تعداد میں جانوروں کی ہلاکت کے بعد گوشت اور ڈیری مصنوعات کی کمی کا خدشہ ہے۔

ملک میں لمپی اسکن بیماری سے چار کروڑ جانور متاثر ہوئے تھے، اور اس بیماری سے مرنے والے جانوروں کی شرح 10 فیصد تھی۔ ہزاروں مویشیوں کی ہلاکت کے بعد اب سیلاب سے بھی 7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے مجموعی جی ڈی پی میں لائیو اسٹاک کا حصہ 14 فیصد ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹلز فارمنگ ایسوسی ایشی کے مطابق اس وقت پاکستان میں 8 کروڑ سے زائد گائیں بھینسیں ہیں، جن کی مالیت 16000 ارب سے زائد بنتی ہے اور یہ ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ان سے روزانہ پاکستان کو 13 کروڑ لیٹر دودھ فراہم ہوتا ہے جس کی مالیت 13 ارب یومیہ اور 4745 ارب سالانہ بنتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں