لسبیلہ پاک فوج کے اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن 44 کا ریلیف آپریشن

لسبیلہ پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن 44 کی ریلیف آپریشن اور میڈیکل ٹیمیں بلوچستان کے دشوار گزار پہاڑی مقامات ہر پہنچ گئیں

لسبیلہ۔
دریجی شاہ نورانی اورمحبت فقیر کے بلند بالا پہاڑی چٹانوں پر مقیم سیلاب متاثرین تک امدادی سامان کی ترسیل شروع کردی گٙئ ہے
سرکاری ذرائع

لسبیلہ۔
پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن 44 کےجی اوسی میجر جنرل عنایت حسین کی ہدایت پر ریلیف آپریشن کی مانیٹرنگ پر مامور بریگیڈ کمانڈر442 بریگیڈیر فیصل سعود بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں

لسبیلہ۔
امدادی سرگرمیوں اور ناقابل رسائ زمینی رابطوں کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے فوجی افسران جوانوں کے ساتھ ریلیف آہریشن اور میڈیکل سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ

لسبیلہ اور خضدار کے دوردراز پہاڑی ایریاز میں ہیوی مشینری کے ذریعے زمینی رابطوں کو بحال اور دشوار گزار پہاڑی مقامات میں مقیم سیلاب ذدگان تک امدادی سامان پہنچانے کیلئے ٹیمیں کئ کلومیٹر پیدل چل کر ریلیف آپریشن میں شریک ہیں

لسبیلہ
سول انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر پاک فوج کے جوان امدادی اشیاء کندھوں پر رکھ کر شاہ نورانی کے بلند بالا ہہاڑی مقامات اور دشوار گزار راستوں کے باوجود ہمت اورحوصلے سےسیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی خدمت کررہے ہیں
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ

لسبیلہ۔
خدمت کے جزبے سے سرشار افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کی آمد ہر متاثرین نے قومی جوش وجذبےکا اظہار کیا

لسبیلہ۔
پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن 44 گوادر کے فوجی جوانوں نے کمانڈر بریگیڈ 442کی ہدایت پر پہاڑی مقامات پر سیلاب وبارش متاثرین اورزائرین میں تیار کھانا تقسیم کیا خیمے لگائے اور قومی ہرچم کے سائےتلے میڈیکل کیمپ لگاکر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہمی شروع کردی ہے
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ

لسبیلہ
حالیہ مون سون سیزن کی غیر معمولی بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں سے ،ویراحب ندی کی مقام پر روڈ بہہ جانے سے رابطہ سڑکیں بند اور علاقے میں اشیائے خوردنوش کی ترسیل میں تعطل سے غذائ قلت کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ تھا

لسبیلہ۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی۔ کوآرڈینیشن سے پاک فوج کی اسپیشل سییکیورٹی ڈویژن نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ناقابل رسائ راستوں کو بحال کرکے قومی فریضہ ادا کیا ہے
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ

لسبیلہ۔
دریجی ویراحب شاہ نورانی کے عوامی حلقوں کا سول انتظامیہ افواج پاکستان کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے حی او سی میحر جنرل عنانت حسین بریگیڈ کمانڈر 442 بریگیڈیٙر فیصل سعود و دیگر افسران وجوانوں کی خدمات کو خراج تحسین

اپنا تبصرہ بھیجیں