انقرہ میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

:وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ انقرہ میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔

اتوار کو اپنے ٹویٹر ایکس میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے والے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ انقرہ میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور زخمی پولیس افسران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں