سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی کے لیے5 بین الاقوامی ریسلرز پاکستان آرہے ہیں

سیلاب متاثرین سےاظہار یکجہتی کے لیے5 بین الاقوامی ریسلرز پاکستان آرہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ریسلرز 4 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔ان ریسلرز میں ٹائنی آئرن، ایڈم فلیکس، امالے ڈب، ماریہ مے اور بادشاہ خان شامل ہیں۔

یہ پانچوں ریسلرز ملتان پہنچیں گے اور4 اکتوبر کو ہی ان کے مقابلوں کا اعلان ہوگا۔

ان مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرز حصہ لیں گے۔یہ مقابلے ملتان،کراچی اور اسلام آباد میں ہوں گے۔

مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدن کا خطیر حصہ سیلاب متاثرین کو دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں