اگست میں تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہوگیا، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال گست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں 13 فیصد جبکہ تجارتی خسارہ 27 فیصد کم ہوگیا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ماہ اگست کے دوران ملکی درآمدات 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اگست میں درآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ توانائی کا درآمدی بل 5 فیصد کمی سے 2 ارب ڈالرز رہا، نان انرجی درآمدات 21 فیصد کمی سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں