عمران خان تو سستی چیزیں بھی نہیں چھوڑتے،مریم نواز

ہیرے ( Diamonds ) سستے ہوتے ہیں، مہنگی چیز کی بات کرو۔۔۔۔۔ صحافی کے سوال پر عمران خان ( Imran Khan ) کا جواب جہاں سوشل میڈیا پر مشہور ہوا، وہیں ( Maryam Nawaz Sharif ) مریم نواز شریف کا تبصرہ بھی سامنے آگیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ توسستی چیز بھی نہیں چھوڑتے “ ۔

انسداد دہشت گردی ( Anti Terrorist Court ) کی عدالت سے روانگی پر ذرائع ابلاغ کے نمائندے کی جانب سے عمران خان ( Imran Khan ) سے سوال کیا گیا تو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیرے بہت سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو۔

ایک صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا تھا کہ “ آپ کی اہلیہ پر ملک ریاض سے ہیروں کا ہار لینے کا الزام ہے کیا لیا تھا؟ “۔

جس پر عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “ ہیرے بہت سستے ہوتے ہیں، کوئی مہنگی چیز کی بات کرو“۔

ایک موقع پر انہوں نے سوالات کے جواب میں مسکرا کر کہا کہ “ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہوں “۔

اپنا تبصرہ بھیجیں