ملک کے ہر ڈویژن کو صوبہ بننا چاہیے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ میں چار مہینوں سے صرف ملک کے لیے صبر کر رہا ہوں ورنہ میرے ساتھ اس وقت قوم کھڑی ہے تو میں جب چاہوں اسلام آباد کو بند کر سکتا ہوں لیکن میں صرف ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے ایسا نہیں کر رہا۔
سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہ پورے پاکستان میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن کی امداد کے لیے صرف تین گھنٹوں کے اندر پاکستانیوں نے ساڑے پانچ سو کروڑ چند جمع کروایا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیلی فون لائن مزید کچھ وقت چلتی تو اور بھی اتنی رقم جمع ہوجاتی کیونکہ لوگ لائنوں میں لگے تھے، اب ہم ایک کنٹرول روم بنائیں گے کہ ہم کہاں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ سندھ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔
Load/Hide Comments