بھارت سے فوری طور پر درآمدات زیر غور نہیں، دفتر خارجہ

دفتر خاجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت سے سبزیاں برآمد کرنے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان کے پاس اس وقت کوئی تجویز زیر غورنہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سبزیوں کی درآمد کی سہولت کے لیے خطے کے ممالک سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بیان وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے اس بیان کے بعد آیا ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کی تباہی کے بعد لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیا کی درآمد پر غور کر سکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ سبزیوں کی قلت کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس پر انہوں نے محکمہ تجارت اور خزانہ کے سیکریٹریوں سے بات کی ہے۔

مفتاح اسمٰعیل نے کہا تھا کہ ہم ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے کر آسانی پیدا کریں گے اور ہم بھارت سے سبزیوں کی درآمد زمینی سرحد کے ذریعے کرنے پر بھی غور کر سکتے ہیں کیونکہ سبزیوں کی یہ قیمتیں پائیدار نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں