. ہمارے بارے میں - Today Pakistan
Home / ہمارے بارے میں

ہمارے بارے میں

بلوچستان میں پرنٹ میڈیا کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وطن عزیز پاکستان میں بالعموم اور رقبے کے لحاظ سے اس کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بالخصوص یہ تاثر بہت زیادہ شدت کے ساتھ پایا جاتا ہے کہ یہاں کے اخبارات ، رسائل و جرائد میں صوبے کے حقیقی مسائل اجاگر ہی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے یہ مسائل دب جاتے ہیں یقینا اس بات میں شک بھی نہیں کہ میڈیا کا کام حکومت اور عوام کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کو اگر کرنا ہے تاکہ نشاندہی کے بعد یہ مسائل حل ہوں مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں ایسی روایات بہت کم ملتی ہیں بس انہی مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے ” ٹوڈے پاکستان “ کے نام سے ایک اخبار کی اشاعت کا کام شروع کیا اور الحمداللہ روزنامہ ٹوڈے پاکستان 2006 سے باقاعدگی کیساتھ کوئٹہ سے شائع ہورہا ہے اس دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے آنے والے انقلاب نے دیگر شعبوں کی طرح پرنٹ میڈیا پر بھی اپنے اثرات مرتب کئے سوشل میڈیاکے آنے سے تو گویا ابلاغ کے ذرائع ہی تبدیل ہو کر رہ گئے مگر بہرحال لکھے ہوئے لفظ کی حرمت آج بھی برقرار ہے اور ہمیشہ برقرا ر رہے گی ۔