. ہماری ٹیم کا حصہ بنیئے - Today Pakistan
Home / ہماری ٹیم کا حصہ بنیئے

ہماری ٹیم کا حصہ بنیئے

روزنامہ ٹوڈے پاکستان ( کوئٹہ ) نے اب تک نوجوان صحافیوں او ر لکھاریوں کی ایک اچھی خاصی ٹیم تیار کرلی ہے جو نہ صرف ہمارے اپنے ادارے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں بلکہ متعدد نوجوان آج بڑے بڑے اشاعتی اداروں سے وابستہ ہوچکے ہیں ۔ہمارا ادارہ ہمیشہ نوآموز لکھاریوں کی سرپرستی کو باعث فخر سمجھتا ہے ۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہمارے لئے لکھیں تو وقت ضائع کئے بناءابھی قلم اٹھایئے اور اپنے علاقے کے مسائل ، گردوپیش کے حالات وواقعات ، ملکی سیاسی معاملات ، ادبی و ثقافتی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقاریب سمیت کسی بھی موضوع پر ہمیں خبر ، تجزیہ ، تبصرہ ، فیچر ، مضمون ، کالم یا تصاویر بھیجیں ہم اسے شائع کریں گے۔تاہم یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ آپ کی تحاریر ٹائپ شدہ ہوں ہم اس کی نوک پلک درست کرکے شائع کریں گے تاہم ادارہ ٹوڈ ے پاکستان آپ کی تحاریر کو لازماً شائع کرنے کا پابند نہیں البتہ ہم آپ کی تحاریر کو اپنی ادارتی پالیسی کے مطابق ایڈٹ کرنے کے مجاز ہیں ۔